اگلے سکول سال میں لرننگ کے آپشنز کے لیے اہم معلومات

  • ہیلو۔ میں سکاٹ سیگفرائیڈ، چیری کریک سکولزا (Cherry Creek Schools) کا فخریہ سپرنٹنڈنٹ۔

     

    گرمیوں کی چھٹیاں جاری ہیں، تاہم ہم اگست  میں اسکول دوبارہ شروع کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ میں آپ کو ہماری منصوبہ بندی اور خزاں کے دوران COVID کے اثرات کے ردِ عمل کے طور پر ہم نے جو سیکھنے سکھنانے کے ماڈل ترتیب دیئے ہیں ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں۔

     

    ہماری منصوبہ بندی کے بارے میں آپ کو تفصیلات cherrycreekschools.org/PlanningForward پر مل جائیں گی۔ گرمیوں میں ہمارے طریقہ کار میں آگے بڑھنے اور اگست میں اسکول کو دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں چیری کریک اسکولز کی کمیونٹی کو معلومات بہم پہنچانے اوران کو اپنے ساتھ شریک رکھنے کے ارادے سے ہم نے یہ ویب سائیٹ بنائی ہے۔

     

    پلاننگ فارورڈ کے ویب پیج کا ترجمہ کرنے کے لیے، سیاہ بار میں ترجمہ مینو سے لینگوچ سلیکٹر کا استعمال کریں۔

     

    ہمیشہ کی طرح ہم اپنی اقدار، ہمارے مستقبل کے اہداف اور  ہمارے طلبہ، عملے اور کمیونٹی کی شاندارتعلیم اور صحت، تحفظ اور بہبود کی یقین دہانی کے مضبوط عزم سے آغاز کرتے ہیں۔

     

    مجھے یہ کہنے دیں کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ کولوراڈو ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن (Colorado Department of Education) اور صحت کے شعبہ کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہر ممکنہ حد تک ذاتی طور پر موجودگی والے سیکھنے سکھانے کے عمل کو بحال کریں۔  اس وقت ان ضروریات میں جو چیزیں شامل ہیں ان میں جسمانی فاصلہ، ماسک کا پہننا اور درجہ حرارت کی جانچ شامل ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہمیں ریاست سے جلد از جلد حتمی اور واضح رہنمااصول موصول ہوجائیں گے، تاکہ ہم والدین کے لیے بامعنی آپشنز ترتیب دے پائیں۔  تعلیم بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور اس کے لیے منصوبہ کے آخری لمحے تک انتظار کیا جاسکتا ہے۔

     

    لہٰذا، چیری کریک میں ہم ریاست کی جانب سے حتمی فیصلوں کی تیاری کے سلسلے میں مناسب آپشنز ترتیب دینے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔  حتمی طور پر جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کے لیے ہم پورے سوچ بچار کے ساتھ تیار ہوں گے۔

     

    ہمارے کام کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے میں نے  ڈسٹرکٹ بھر میں موجود انتظامی امور سنبھالنے والوں، اساتذہ، والدین اور طلبہ پرمشتمل ایک ٹاسک فورس بنائی ہےجو گزشتہ ایک مہینے کے دوران میٹنگز کرکے ان سنگین حالات میں بہترین تعلیم کی فراہمی کے لیے منصوبوں کے اطلاق پر کام کر رہی ہے۔

     

    صحتِ عامہ کی موجودہ پابندیوں کی بنیاد پر روایتی طریقہ سے اسکول چلانا ممکن نہیں ہے۔  خاندانوں کو انتخاب کے لیے خزاں میں ہم نے اسکول کے دو آپشنز کی نشاندہی کی ہے K-12 کے لیے – مکمل طور پر آن لائن اور مڈل اور ہائی اسکول کے لیے مرکب۔  پہلے سے چھوٹی کلاس اور طلبہ کی محدود نقل حرکت کی بنیاد پر ہم ابتدائی درجات میں روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ طلبہ کی تعداد کو بڑھانے کے لیے منصوبے بنانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

     

    ایسے خاندان جو COVID یاپھر کسی دوسرے سبب سے اپنے بچے کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے، وہ مکمل طور پر آن لائن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ہم گریڈ K-5 کے طلبہ کے لیے آن لائن ایلی مینٹری اور مڈل اور ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے چیری کریک ایلی ویشن آن لائن پیش کریں گے۔

     

    آن لائن ایلی مینٹری میں وہی نصاب اور تعلیمی مواقعے فراہم کئے جائیں گے جو اس سے ملتے جلتے ہمارے دیگر ابتدائی درجات کے اسکولوں میں پیش کئے جاتے ہیں۔ اس منصوبے میں چیری کریک کا کلاس روم استاد ہفتے میں پانچ یوم تک ہر طالبِ علم کو ورچوئلی اپنے ساتھ شامل کرتا ہے۔ 

     

    چیری کریک ایلی ویشن مکمل طور پر منظور شدہ آن لائن اسکول ہے جس میں کئی طرح کے بالکل درست کورسز شامل ہیں جو CCSD کی کورس کی ضروریات اور ڈسٹرکٹ میں پائی جانے والی کسی بھی اسکول کے معیارات کو پورا کرتے ہیں۔ ایلی ویشن کو گزشتہ برس آن لائن ہائی اسکول کے طور پرکھولا گیا تھا اور آئندہ برس یہ مڈل اسکول کی جانب پھیل رہا ہے۔

     

    آپ آن لائن اسکول کے آپشنز کے بارے میں مزید معلومات ہماری ویب سائیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

     

    اب ہمارا سیکھنے سکھانے کا مرکب آپشن۔ 

     

    ایسے خاندان جن کی خواہش ہے کہ ان کے بچے ذاتی طور پر حاضر ہو کر سیکھیں، ان کے لیے ہم صحتِ عامہ کی پابندیوں میں ممکنہ حد تک سیکھنے سکھانے کا مرکب ماڈل فراہم کرتے ہیں۔

     

    جیسا کہ میں پہلے بھی آپ کو بتا چکا ہوں کہ جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ہم روازانہ ہمارے نصف طلبہ اور نصف عملے کو ہی اسکول آنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔   اس وقت اس منصوبے کا اطلاق صرف مڈل اور ہائی اسکول پر ہی ہوتا ہے۔

     

    سیکھنے سکھانے کے لیے طلب ذاتی طور پر اسکول ہفتے میں دو دن حاضر ہوں گے اور ہفتےمیں تین دن وہ گھر پرہی  سیکھیں گے۔ خاندانی نام کی بنیاد پر طلبہ کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جائے گا اور وہ نئی چیزیں سیکھنے کے ذمہ دار ہوں گے اور پورا سال گریڈ شمار کئے جائیں گے۔

     

    اگر انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے تو  مرکب سیکھنے سکھانے کے عمل کے دوران اسکول یا ڈسٹرکٹ بھر میں موجودتمام طلبہ ہفتوں یا مہینوں کے لیے مکمل طور پر فاصلاتی تعلیم حاصل کرنی پڑسکتی ہے۔  اساتذہ کوسیکھنے سکھانے میں کسی قسم کی متوقع تبدیلی کے بغیر ذاتی طور پر حاضر ہوکر اور مکمل طور پر فاصلاتی تعلیم یا پھر واپسی کے لیے تیار کیا جائے گا۔

     

    طلبہ اور عملے کے تحفظ کے لیے اسکول میں صحت اور تحفظ کے اقدمات کئے جائیں گے۔ دن کے دوران منہ کو فیس ماسک وغیرہ سے ڈھانپنا لازمی ہوگا۔ کلاس رومز کو اس طرح ترتیب دیا جائے گا کہ ڈیسکس کے درمیان فاصلہ رہے۔ اسکول پہنچنے پردرجہ حرارت اور علامات کی جانچ کے ذریعے طلبہ اور عملے کے ارکان کی صحت کی جانچ کی جائے گی۔

     

    دن کے دوران عملے اور طلبہ کو باربار ہاتھ دھونے کے لیے چھٹی دی جائے گی۔ ہر رات اسکولوں کو اچھی طرح صاف کرکے ان کو جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔

     

    یہ بھی بہت اہم ہے کہ جو شخص اپنے آپ کو بہتر محسوس نہیں کر رہا اور اس میں بیماری کی علامت مثلاً نزلہ یا بخار وغیرہ ہے تو وہ گھر پر ہی رہے۔

     

    یہ اقدامات صحت کے شعبہ کی ضروریات کے مطابق ہیں اور ان کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ ہم اپنے عملے اور طلبہ کی صحت کی یقین دہانی کریں۔ آپ صحت کے ان اقدامات اور ہمارے مرکب سیکھنے سکھانے کے نظام الاوقات کے بارے میں مزید معلومات ہماری ویب سائیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

     

    ایک مرتبہ پھر میں آپ سے گزارش کرتاہوں کہ آئندہ برس کے آپشن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ڈسٹرک کی ویب سائیٹ پر ہمارے پلاننگ فارورڈ کے پیج کو وزٹ کریں اور اس کے بعد اس سروے میں شرکت کریں جس کو ہم نے اس لیے ترتیب دیا ہے تاکہ ہمیں اس بارے میں پتہ چل پائے کہ خاندان اپنے بچوں کے حوالے سے کن آپشنز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ سروے کا لنک آپ کو ای میل اور ٹیکسٹ کے ذریعے براہِ راست بھیج دیا جائےگا۔

     

    پورے موسم گرما کے دوران ہم آپ کو آئندہ برس کے منصوبوں کے بارے میں معلومات بہم پہنچاتے رہیں گے۔ گرمیوں کے دوران COVID سے متعلق صورتحال بہتر ہوتی ہے یا اس میں ڈرامائی کمی آتی ہے اور صحت کے ادارے پابندیوں میں تبدیلیاں لاتے ہیں توہم آپ کو منصوبوں کے بارےمیں اپ ڈیٹ فراہم کریں گے، ہوسکتا ہے کہ ہم آپ کو دوسرے آپشنز بھی فراہم کریں۔

     

    ہماری سب سے بڑی خواہش یہی ہے کہ آئندہ خزاں میں طلبہ جسمانی طور پر اور ورچوئل کلاس رومز میں واپس آئیں۔ ہمیں اس بات کا شدت سے انتظار ہے کہ انہیں سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملے اور انہیں اپنے کلاس فیلوز اور اساتذہ کے ساتھ نئی یادیں بنانے کا بھی موقع ملے۔

     

    ایک ساتھ مل کر ہم آئندہ برس کو ایک شاندار سال بناسکتے ہیں۔